سندھ میں پی پی راہنماء نشانے پر ، آغا درانی کے گھر پر دستی بم حملہ

Agha Durrani

Agha Durrani

سندھ (جیوڈیسک) وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا۔ دروازہ کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ وزیر قانون ایاز سومرو کے گھر کے باہر اور میر پور میں ایم پی اے کے گھر سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین میں وزیر بلدیات آغا سراج درانی کے گھر پر دستی بم سے حملہ ہوا ۔ حملے کے نتیجے گھر کے دروازے میں آگ لگ گئی جسے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ آور با آسانی فرار ہوگئے۔