ملک ریاض توہین عدالت کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

Malik Riaz

Malik Riaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل دو رکنی بنچ آج ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کرے گا ۔ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر عبد الباسط نے سپریم کورٹ کی جانب سے اٹارنی جنرل عرفان قادر کو بطور وکیل استغاثہ ہٹانے کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائرکرنے کا اعلان کیا ہے۔