سپریم کورٹ نے ڈیرہ بگٹی میں 13 لڑکیوں کو ونی کرنے کا نوٹس لے لیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ڈیرہ بگٹی میں قبائلی جھگڑے کے تصفیے کے لیے 13 لڑکیوں کو ونی کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے جرگہ کے سربراہ رکن بلوچستان اسمبلی طارق مسوری اور لڑکیوں کو کل طلب کر لیا ہے۔گزشتہ روز بلو چستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ہو ا دوگروپوں میں صلح کے لیے مقامی ایم پی اے طارق مسوری کی سربراہی میں جرگہ ہوا ۔

جرگے نے تیرہ بچیوں کو ونی کرنے کا حکم دیا ۔ جن کا تعلق با گرانی قبیلے سے تھا۔ بچیوں کی عمریں چار سے سولہ سال کے درمیان ہیں ۔ اس قبیلے کو بطور خون بہا تیس لاکھ روپے بھی ادا کر نا ہو ں گے ۔دوسری طرف ایم پی اے طارق مسوری نے جرگے میں شمولیت کی تردیدکی ہے۔