سرگودھا : 4 دکانوں پر چھاپے ، ایک لاکھ 80 ہزار بوگس سمیں برآمد

Sargodha Police Raid

Sargodha Police Raid

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں پولیس نے 4 دُکانوں پر چھاپے مار کر ، ایک لاکھ 80 ہزار بوگس سمیں برآمد کر لیں ۔ 8 ملزموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔سرگودھا پولیس نے توپ چوک ، نوری گیٹ ، بلاک نمبر 12میں واقع چار د کانوں پر چھاپے مار کر ایک لاکھ اسی ہزار ایسی سمیں برآمد کر لیں اور چار د کانداروں کو گرفتار کر کے دوکانیں سیل کر دی ہیں۔

پکڑی جانے والی سمیں فرضی ناموں سے چالو کی گئی تھیں ۔یہ سمیں جنوبی وزیر ستان اور علاقہ غیر میں فروخت کرنے کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کو فروخت کی جاتی تھیں۔ سمیں خریدنے والوں میں ایسے گروہ بھی شامل تھے جو لوگوں کو انعام کا جھانسہ دے کر لوٹتے تھے۔ تھانہ ساجد شہید میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔