ساڑھے چارماہ بعد بگ بی نے پوتی کی پیدائش پر دوستوں کو کارڈ اورمٹھائی کا تحفہ بھیجا

Beti B

Beti B

ممبئی : (جیو ڈیسک) ساڑھے چار ماہ بعد بھی بیٹی بی کے نام کی پر اسراریت برقرار ہے بگ بی کی جانب سے دوستوں کو بھیجے گئے کارڈ پر پوتی کا نام درج نہیں. ساڑھے چار ماہ بعد بگ بی نے پوتی کی پیدائش پر دوستوں کو کارڈ اور مٹھائی کا تحفہ بھیجا۔ جس پر بیٹی بی کا نام درج نہیں۔ تحریر میں امیتابھ اورجیا بچن کی جانب سے خوشی کا اظہار ہے۔

ایشوریا رائے نے گذشتہ برس سولہ نومبرکو بیٹی کو جنم دیا۔ جس کا نام مخفی رکھاگیا۔ چار ماہ بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن میں والدین نے بیٹی کا نام آردھیا درج کرایا لیکن بچن پریوار نے اس کی تصدیق اب تک نہیں کی ہے۔