ہاؤس فل ٹو کی اداکارائیں عروسی لباس میں ریمپ پر آگئیں

house ful 2

house ful 2

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کامیڈی فلم ہاؤس فل ٹوکی پروموشن کیلئے فلم کی اداکارائیں ریمپ پر آگئیں۔ ان کھلکھلاتی ہیروئنز کو دیکھ کر فلم کے بارے میں کچھ آئیڈیا ضرور ہو جاتا ہے کہ ضرور مووی بھی قہقہوں سے بھرپور ہوگی۔

فلم ہاؤس فل ٹوکی کہانی چارگھرانوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں مگر ایک اتفاق انہیں ایک ہی گھر میں رکنے پر مجبور کردیتا ہے جس کے بعد کئی حماقتیں اور شرارتیں ہوتی ہیں۔فلم چھ اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔