سبسڈی میں اضافہ ، ٹریکٹر کی فروخت پیداوار سے بڑھ گئی

Tractor

Tractor

وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سبسڈی میں اضافے کے بعد پہلی ششماہی میں ٹریکٹر کی فروخت پیداوار سے بھی بڑھ گئی۔

ٹریکٹر کی خریداری ایک سو سولہ فیصد اضافے سے ستائیس ہزار چار سو بائیس یونٹس پر پہنچ گئی جبکہ جولائی سے دسمبر تک ملک میں تیار کئے گئے ٹریکٹرز کی تعداد ستائیس ہزار دو سو دو رہی۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق پچھلے مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں فروخت کئے جانے والے ٹریکٹرز کی تعداد بارہ ہزار چھ سو پینسٹھ یونٹس تک ہی محدود رہی تھی۔