پاکستان کے پام آئل امپورٹ بل میں کمی کی توقع

Palm Oil

Palm Oil

ملائیشیا کی جانب سے ایکسپورٹ پر ڈیوٹی صفر کرنے سے پاکستان کے پام آئل امپورٹ بل میں کمی کی توقع ہے۔

ملائشیا کی جانب سے اپنے ذخائر میں کمی کیلئے فروری کے سودوں میں بھی پام آئل کی ایکسپورٹ پر ڈیوٹی صفر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پام آئل پیدا کرنے والے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا میں بھی ایکسپورٹ پر ٹیکس صفر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جس سے پاکستان کا امپورٹ بل دو ارب ڈالر سے کم رہنے کی توقع ہے۔ پچھلے مالی سال پاکستان کا پام آئل امپورٹ بل دو ارب چالیس کروڑ ڈالر پر موجود تھا۔