سبھاش گھئی کا سلمان خان کو نئی فلم میں لینے سے انکار

Salman khan

Salman khan

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کی فلم دو ارب روپے سے زائد کا کاروبار کر گئی لیکن سبھاش گھئی نے پھر بھی انہیں اپنی فلم میں کاسٹ نہیں کیا۔بھارتی ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے سلمان خان کو نئی فلم میں کاسٹ کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سلمان سے ان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن وہ دبنگ خان کو فلم میں کاسٹ نہیں کریں گے۔ سلمان کی فلم ایک تھا ٹائیگر کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس نے صرف گیارہ دن میں دو سو دس کروڑ روپے کما لئے ہیں۔