سرائیکی صوبہ انتخابات سے پہلے بنا دیا جائے گا۔ وزیراعظم

gilani

gilani

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ انتخابات سے پہلے بنا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ سرائیکیوں کے حق کو دبانے کیلئے بعض قوتوں نے سندھ میں علیحدہ صوبے کا شوشہ چھوڑا۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض شکست خوردہ عناصر سرائیکی صوبہ بنتا نہیں دیکھنا چاہتے اسی لئے سندھ میں علیحدہ صوبے کا شوشہ چھوڑا گیا ہے تاہم سرائیکی صوبہ انتخابات سے قبل بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے بھی زیادہ سپریم ہے، جیسے عدالتوں کا احترام ہے ویسے پارلیمنٹ کا بھی احترام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ اسپیکر کی رولنگ کے بعد اب اپیل میں جانے کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔ اسپیکر نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا جس کیبعد معاملہ ختم ہو گیا۔