پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت کم

Weather

Weather

پاکستان : (جیو ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہلکی بوندا باندی نے گرمی کی شدت کم کر دی۔ لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت پچاس ڈگری کو چھو گیا۔

لاہور اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ مظفر آباد میں بھی کالی گھٹائیں چھانے کے بعد بارش ہوئی جس سے گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے اکثر شہروں میں پارہ کافی چڑھا ہوا ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سرگودھا 48 ، لاہور 46، اسلام آباد اور پشاور 43، کراچی 37، کوئٹہ 36 اور مری میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔