سرجیت سنگھ کو جاسوسی کیلئے نہیں بھیجا، بھارتی وزیر داخلہ

chidambaram

chidambaram

بھارت : (جیو ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے تردید کی ہے سرجیت سنگھ کو جاسوسی کیلئے نہیں بھیجا گیا تھا، اس سلسلے میں سرجیت کا دعوی درست نہیں۔ نئی دلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سرجیت کے دعوی کو بے بنیاد قرار دیا۔

ممبئی حملوں کے ملزم ابو جندل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ممبئی کے علاوہ دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔اس کی گرفتاری اہم کامیابی ہے۔ چدم برم نے کہا لکھوی کی گرفتاری کیبعدمزمل نیلشکرطیبہ کاچارج سنبھال لیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا ممبئی حملوں کیبعد لشکر طیبہ نیاپنا ہیڈکوارٹرزتبدیل کرلیا ہے۔ دوہزار دس تک ابو جندل راولپنڈی میں ہی موجود تھا۔