سرحدی بندش: پاک ایران حکام کے مذاکرات آج ہونگے

pak iran

pak iran

ایران نے پاکستانی علاقے میں تین محافظوں کی گرفتاری کے بعد بلوچستان کے علاقے ماشکیل مزاسر کے مقام پر پاکستان کے ساتھ سرحد بند کر دی ہے۔
برطانوی نشریارتی ادارے کے مطابق اتوار کو ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پاکستانی شہری سعید ریکی کو سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے نوجوان عبدالسلام ریکی کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف سی اہلکاروں نے ماشکیل میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے تین ایرانی محافظوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔ پاک ایران سرحد کھولنے اور ایرانی اہلکاروں کی رہائی کے لیے آج مذاکرات کیے جائیں گے۔