دھند، لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے بند

fog

fog

ملک کے میدانی علاقوں میں رات کے وقت دھند کی شدت میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ اور لاہور میں دھند کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک موٹروے کو بندکر دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق حد نظر صفر ہو جانے کے بعد ایم ٹو سیکشن کو بند کیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ مجبوری کے تحت سفر کی صورت میں فوگ لائٹس استعمال کی جائیں اور ڈرائیور گاڑیوں کے درمیان فاصلے اور اسپیڈ لمٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں۔