کراچی: گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

karachi fire

karachi fire

کراچی کے علاقے سائٹ میں گتے کے گودام میں آگ لگ گئی، جس پر چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی کے علاقے سائٹ میں گذشتہ شب اچانک آگ لگ گئی۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
فیکٹری کے مالک نے دعوی کیا ہے کہ گودام میں تیس لاکھ روپے مالیت کا اسکریپ کا سامان موجود تھا جو جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سامنے نہ آ سکیں۔