خیبر ایجنسی دھماکا: پانچ جاں بحق دو زخمی

khyber agency

khyber agency

خیبر ایجنسی لنڈی کوتل بازار میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق اور  دو افراد زخمی جبکہ دو گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔
دھماکا لنڈی کوتل بازار باچا خان چوک کے قریب ہوا ، زخمیوں کو ایجنسی اسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے طبی امداد کے بعد ان کو پشاور منتقل کر دیا جائے گا۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا ہے۔  علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیر لیا ہے اور علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔