سرکاری دفاتر میں اردو : حکومت سے 3 ہفتے میں جواب طلب

Urdu

Urdu

لاہور : (جیو ڈیسک) ہائیکورٹ نے اردو زبان کو سرکاری دفاتر میں نافذ کرنے کیلئے دائر رٹ پر وفاقی حکومت سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزا ر نے بتایا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے مگر اسے پاکستان کے تمام سرکار ی ڈیپارٹمنٹ میں نافذ نہیں کیا جا سکا جو آئین کی واضح خلاف ورزی ہے۔ عدالت کے روبروپنجاب حکومت نے بتایا کہ اردو زبان کو نافذ کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے عدالت نے وفاقی حکومت سے تین ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔