پشاور: مغوی وائس چانسلر اجمل خان کی بازیابی کے لیے دھرنا

Ajmal Khan

Ajmal Khan

پشاور: (جیو ڈیسک) انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور کے اساتذہ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مغوی وائس چانسلر اجمل خان کی بازیابی کیلئے دھرنا دیا۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر اجمل خان کو اغواء ہوئے تقریبا دو سال ہو چکے ہیں۔ دھرنا انجنیئرنگ یونیورسٹی کے سامنے دیا گیا جس میں پروفیسرز شریک تھے۔ دھرنا صبح نو سے گیارہ بجے تک جاری رہا۔ اساتذہ نے وائس چانسلر اجمل خان اور ان کے ڈرائیورکی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔