سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی کل ہو گا

Srilanka Vs Newzealand

Srilanka Vs Newzealand

سری لنکا اور نیوز ی لینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل پالے کیلے میں کھیلا جائے گا۔ کیویز کیخلاف میچ میں سری لنکا بطور نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی حیثیت سے میچ کھیلے گی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلنے کے لئے ان دنوں سری لنکا میں ہے۔ انجیلو میتھیوز بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان سری لنکن اسکواڈ کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ نیوزی لینڈ کی قیادت جیکب اورم کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ پانچ میں نیوزی لینڈ کامیاب اور چار میں سری لنکن ٹیم کو فتح نصیب ہوئی۔ ایک میچ کا فیصلہ برابر ہونے کی وجہ سے سپر اوور کے تحت کیا گیا تھا۔ انجیلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ ٹیم متوازن ہے اور تمام کھلاڑی بھرپور فارم ہیں امید ہے میچ میں کامیابی ان کے قدم چومے گی۔