وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Imran Khan and Vladimir Putin

Imran Khan and Vladimir Putin

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات شروع ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا سرخ قالین استقبال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی آج روسی صدر ولادیمیر سے ون آن ون ملاقات ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک روس تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔