سری لنکا نے پاکستان کو 44 رنز سے شکست دے دی

Sri Lanka Won 4th Against Pakistan

Sri Lanka Won 4th Against Pakistan

سری لنکا : (جیو ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں 44 رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے دو سو چوالیس رنز کا ہدف دیا تھا۔

اظہر علی نے 81 اور مصباح الحق نے 57 رنز بنائے۔ چھ پاکستانی کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ سریز کا آخری میچ پیر کو کولمبو میں ہوگا۔