ہاکی: پاکستان اور ہالینڈ کا مقابلہ 3-3 سے برابر

pakistan hockey

pakistan hockey

ایمسٹرڈیم : (جیو ڈیسک) پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان ایمسٹرڈیم میں کھیلا گیا ہے ۔ہاکی پریکٹس میچ تین تین سے برابر رہا ہے۔ پاکستان ٹیم دو گول کے خسارے کے بعد مقابلہ برابرکرنے میں کامیاب ہوئی۔

ایمسٹرڈیم میں ہالینڈ کے خلاف میچ کے ساتھ پاکستان ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ اختتام کو پہنچا۔دورے میں بلجیم نے پاکستان کو ہرایا۔ جرمنی سے دومیچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔

ہالینڈ نے پہلے ہاف میں پینلٹی کارنر پر دوگول کرکے برتری حاصل کی۔دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم نے زیادہ بہتر کھیل پیش کیا۔رضوان جونیئر اور وقاص شریف کے گول کی بدولت پاکستان نے مقابلہ دو،دو سے برابرکیا۔