یوروکپ فٹبال:انگلینڈ نے سویڈن اور فرانس نے یوکرین کو ہرا دیا

france football

france football

یوکرائن : (جیو ڈیسک) یوروکپ فٹبال گروپ ڈی میں انگلینڈ نے سویڈن کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ فرانس نے میزبان یوکرائن کے خلاف کے دوصفر سے کامیابی حاصل کرلی۔

پہلے ہاف میں انگلینڈ نے برتری حاصل کی۔ سویڈن نے دوسرے ہاف کے آغازمیں مقابلہ برابر کردیا۔ میلبرگ نے انسٹھویں منٹ میں گول کر کے سویڈن کو لیڈ دلادی۔ چھ منٹ بعد انگلینڈ کے ویلکوٹ نے مقابلہ دو دو سے برابر کیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول انگلینڈ ویلبیک نے بنایا۔ ڈونیسک میں میزبان یوکرین اور فرانس کا مقابلہ چارمنٹ بعد شدید بارش کے باعث روکنا پڑا۔

پچپن منٹ بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا۔ پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں فرانس نے دو گول بنائے۔ گروپ ڈی میں فرانس اور انگلینڈ چار، چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے اوردوسرے نمبر پر ہیں۔آج گروپ اے میں روس کا میچ یونان سے اور پولینڈ کا جمہوریہ چیک سے ہوگا۔