سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے، ڈیو واٹمور

whatmore

whatmore

ڈھاکا : ( جیو ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں غلطیوں کا جائزہ پریکٹس سیشنز میں کیا ہے، سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔ ڈھاکا میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے دو سیشنز میں ٹریننگ کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیو واٹمور نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اور ایسے ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنا اچھا تجربہ ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ میچ کیلئے پلیئنگ الیون میں اضافی بولر کو شامل کرنے کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائیگا۔

سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کے تیسرا نامی گیند کا چرچا سنا ہے۔ پاکستانی ٹیم کا بولنگ اٹیک بہترین ہے اور ہر بولر کو فوکس کیے ہوئے ہیں۔