ایشیا کپ: پاکستان نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

CRICKET

CRICKET

بنگلہ دیش : (جیو ڈیسک) ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہونے کا امکان ہے۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان کیخلاف سری لنکن ٹیم ایک سو اٹھاسی رنزپرآؤٹ ہوگئی تھی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی چار کھلاڑیوں کے پینسٹھ رنز پر پویلین لوٹ جانے کے بعد پانچویں وکٹ کی شراکت میں وکٹ کیپر کمار سنگا کارا اور اوپل تھارنگا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اسکور میں چھیانوے رنز کا اضافہ کیا۔ سنگا کارا اکہتر اور تھارنگا ستاون رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مصباح الحق الیون کی جانب سے اعزاز چیمہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ سعید اجمل نے تین اور عمر گل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے بقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے عمر اکمل اور مصباح الحق نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا عمر اکمل ستتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ مصباح الحق نے بہتر رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔