اے ٹی پی ٹینس: یوکووچ اور نڈال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

nadal djokovic

nadal djokovic

انڈیا : (جیو ڈیسک) انڈین ویلز ٹینس میں عالمی نمبرایک نوواک یوکووچ اور رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک یوکووچ کو اسپین کے پبلو ایندیوجر کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ یوکووچ چھ صفر،چھ سات اور چھ دو سے جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

اسپہین کے رافیل نڈال نے یوکرین کے ڈولگو پولوف کو چھ تین اور چھ دو سے ہرا دیا۔ امریکا کے جان اسنر نے آسٹریلیا کے میتھیو ایبدین کو چھ چار اور سات پانچ سے زیر کرلیا۔