پاک ، بھارت میچ میں 600 ملین ڈالرزکے سٹے کا امکان،احسان مانی

ehsan mani

ehsan mani

بنگلہ دیش : (جیو ڈیسک) آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا ہے کہ سٹے باز مافیا بہت طاقتور اور بدستور سرگرم ہے۔ اتوار کو ایشیا کپ میں پاک، بھارت میچ پر چھ سو ملین ڈالر تک داؤ پر لگ سکتے ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ تین پاکستانی اور ایک انگلش کرکٹر کو سزاؤں کا بھی کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے آئی سی سی کا کردار محدود ہے اور اسے کسی ملک میں آپریشن کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ اس لئے بورڈز کو اپنی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سٹے باز اور بک میکرز کو کچلنا چاہئے۔

کرکٹرز اور آفیشلز کو بھاری رقوم دینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سٹے باز مافیا بہت مالدار اور طاقتور ہے۔ بک میکرز کیلئے پانچ دس لاکھ ڈالرز کی ادائیگی معمولی بات ہے۔ پاک، بھارت میچز ہمیشہ سٹے بازوں کے نشانے پر ہوتے ہیں اتوار کو ایشیا کپ میں پاک، بھارت میچ پر چھ سو ملین ڈالر تک داؤ پر لگنے کا خدشہ ہے۔