سعودی عرب، قطر، کویت، اردن اور لندن میں عید الفطر اتوار کو ہوگی

Eid ka chaand

Eid ka chaand

دبئی سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر اتوار 19 اگست کو ہوگی۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب سمیت قطر، کویت اور اردن میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں عید الفطر 19 اگست بروز اتوار کو ہوگی۔ سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوا ۔ اجلاس سے قبل سعودی علما نے چاند دیکھنے کیلئے شہریوں سے اپیل کی تھی تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی جس کے بعد علما کی جانب سے باقاعدہ طور پر عید الفطر اتوار کو ہونے کا اعلان کردیا گیا۔دوسری جانب قطر، کویت اور اردن میں بھی چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوئے تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی اتوار کو عید الفطر کا اعلان کیا گیا ہے۔