سعودی عرب: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 6 افراد گرفتار

Saudi Arabia

Saudi Arabia

سعودی عرب(جیوڈیسک)سعودی عرب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کو دارالحکومت ریاض اور جدہ سے گرفتار کیا گیا۔ حراست میں لیے جانے والوں کا تعلق یمن سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور کیمیکل بھی برآمد ہوا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے غیرملکی تنظیموں سے روابط تھے اور وہ سیکیورٹی فورسز اور غیر ملکیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔