سعودی عرب کو طیاروں کی فروخت درست ہے: برطانوی وزیراعظم

David Cameron

David Cameron

برطانیہ(جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور اومان کے دورے کے دوران ٹائی فون جیٹ طیاروں کی فروخت کرنے کی اپنی کوششوں کا دفاع کیا، انہوں نے کہا کہ یہ برطانوی کاروبار کے لئے اہم ہے۔

ناقدین نے سعودی عرب کو یہ طیارے فروخت کرنے کی کوشش کرنے پر ان کی مذمت کی۔ ان ناقدین نے سعودی عرب کے انسانی حقوق کے انسانی ریکارڈ پر نکتہ چینی کی تاہم کیمرون نے وسطی لندن میں لارڈ میئر کی ضیافت میں مہمانوں کو بتایا کہ برطانیہ کے پاس پوری دنیا میں اسلحہ کی برآمد کا انتہائی زبردست لائسنسنگ رجیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں جبکہ برطانیہ کے پاس انتہائی مضبوط دفاعی انڈسٹری ہے جس پر تین لاکھ روزگاروں کا دارومدار ہے۔ یہ بات درست ہے کہ ہمیں اس مارکیٹ کے صف اول میں ہونا چاہیے اور برطانوی ملازمتوں اور برطانوی اتحادیوں کی حمایت کرنی چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ میں گزشتہ ہفتے خلیج میں ٹائی فون جیٹ طیاروں کے لئے اربوں پانڈ مالیت کے نئے معاہدوں اور ہزاروں ملازمتوں کے لئے کوشش کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ برطانیہ کے لئے بنیادی نیا کاروبار ہے۔ مجھے اس غرض سے وہاں جانے اور یہ معاہدے حاصل کرنے کی کوشش کرنے پر کوئی معذرت نہیں ہے۔