سعودی نائب وزیر خارجہ کی حنا ربانی کھر سے ملاقات

saudi hina

saudi hina

پاکستان : (جیو ڈیسک)سعودی نائب وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ نے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حنا ربانی کھر نے بتایا کہ دونوں ممالک نے اس وقت موجود تمام اداروں کے مکینزم کو فعال بنانے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے پر رضا مندی طاہر کی ہے۔ انہوں نے پاکستان خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا اور توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب کی حکومت اس معاملے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے گی۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قائم دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب علاقائِی اور بین الاقوامی چیلنجز کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔