سعید اجمل سے ورسیسٹرشائر کانٹی کا دوبارہ معاہدہ

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار اسپنر سعید اجمل سے ورسیسٹرشائر نے فرینڈز لائیف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے دوبارہ معاہدہ کرلیا۔ آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کے نمبر ون اور ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر دو پر براجمان پاکستانی اسپنر نے گزشتہ کانٹی سیزن میں ورسیسٹر شائر کانٹی ٹیم کی جانب سے گیارہ اعشاریہ تین سات کی اوسط سے سولہ کھلاڑیوں کو آٹ کیا تھا۔

ورسیسٹرشائر کے ڈائریکٹر اسٹیوروڈز کا کہنا ہے کہ سعید اجمل ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور انکی واپسی کانٹی ٹیم کیلئے خوش آئند بات ہے۔ فرینڈز لائیف ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بارہ جولائی سے شروع ہوگا۔