قومی اسنوکر چیمپین شپ: محمد آصف نے ٹائٹل جیت لیا

snooker

snooker

قومی اسنوکر چیمپین شپ دو ہزار بارہ میں محمد آصف نے سلطان محمد کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں محمد آصف نے سلطان محمد کو دو کے مقابلیمیں آٹھ فریمز میں شکست دی۔

محمد آصف کو فاتح قرار دئیے جانے پر ستر ہزار روپے اور رنز اپ سلطان محمد کو چالیس ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ قومی اسنوکر چیمپیئن شپ کے دونوں فائنلسٹ بیس سے اٹھائیس اپریل تک قطر کے شہر دوحا میں ہونیوالی ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائدگی کریں گے۔