سلامتی کونسل ، مالی میں انتہا پسندی کیخلاف کاروائی کا منصوبہ

United Nations

United Nations

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افریقی ملک مالی کی معزول حکومت کی مدد اوراسلامی شدت پسندوں کے اثرات محدود کرنے کے لئے ملک میں فوجی مداخلت کا منصوبہ طلب کر لیا ہے۔

سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان نے مالی میں فوجی مداخلت کی فرانسیسی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ سلامتی کونسل نے افریقہ کی مقامی تنظیموں اور امریکہ سے کہا ہے کہ فوجی کارروائی کا منصوبہ پینتالیس دن کے اندر اندرپیش کیاجائے ، افریقی ملک مالی میں فوج نے اس سال مار چ میں حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا جس کے بعد نہ صرف ملک میں قیادت کا خلا پیدا ہو گیا بلکہ القاعدہ سے منسلک عناصر نے ملک میں اثر و رسوخ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ مالی میں انتہا پسندوں کے قوت پکڑنے سے غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے بارہ افریقی ممالک میں بھی بے چینی پھیل سکتی ہے۔