شمالی کوریا حکومت کے خلاف جنوبی کوریا میں احتجاج

Protest South Korea

Protest South Korea

جنوبی کوریا (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں عوام کے مظاہروں میں شمالی کوریا کے رہنما کے خلاف شدید ردعمل ہوا۔مظاہرین نے جنوبی کوریا کے انتخابات میں شمالی کوریا کی ممکنہ مداخلت پر پتلے نذر آتش کئے۔جنوبی کوریا کے انتہا پسندوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم ان کے پتلے نذر آتش کر کے جنوبی کوریا سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کی کوشش کی۔مظاہرین کا الزام تھا کہ جنوبی کوریا کے آئندہ انتخابات میں شمالی کوریا اپنے من پسندوں کے ذریعے مداخلت کرنا چاہتا ہے تاکہ جنوبی کورین عوام کے جمہوری حقوق سلب کئے جائیں۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا میں 1950۔53 سے اختلافات چل رہے ہیں۔جنوبی کوریا کا مطالبہ رہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیار بنانا ترک کرکے عوام کی بہتری کے لئے معیشت کو مستحکم کرے جبکہ شمالی کوریا جنوبی کوریا کو امریکن اشاروں پر ناچنے والی ایک کٹھ پتلی حکومت سمجھتا ہے۔