ڈینور : اوباما کے انتخابی دفتر پر فائرنگ ، شیشے ٹوٹ گئے

Obama Election Office

Obama Election Office

امریکا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کولراڈو کے شہر ڈینور میں اوباما کے انتخابی دفتر پر فائرنگ کی گئی ہے۔ڈینور پولیس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کے انتخابی دفتر پر حملے کے وقت لوگ موجود تھے تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ فائر نگ سے کھڑکی کاشیشہ ٹوٹ گیا۔ پولیس اور امریکی صدر کے ترجمان کی جانب سے مزید کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔