سلام بحضور امام عالی مقام

Hazrat Imam Hussain (AS)

Hazrat Imam Hussain (AS)

سبط ِ محبوب ِ خدا ہیں نیر ِ شہدا حسین
سچ کہوں میں اِس لئے ہیں شان میں یکتاحسین
آپ کی سیرت کے چرچے آج بھی ہر سمت ہیں
جونظر رکھتاہے اِس پر بنتا ہے اچھا حسین

زورِ باطل تھا یزیدی دور میں بے انتہا
آپ نے حق و صداقت کا کیا چرچا حسین
سر کو کٹوا کر زمینِ کربلا پر آپ نے
شریعتِ محبوبِ دارو صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیا زندہ حسین

آبیاری خون سے کی کربلامیں آپ نے
باغِ دیں مرجھا رہاتھا آپ نے سینچا حسین
آپ کے گھر کی فضیلت آئی ہے قرآن میں
آپ کا رب نے کیا ہے مرتبہ اعلی حسین

بنتے آئے ہیں خدابھی اور نبی بھی کچھ لعین
نہ زمانے نے ابھی تک آپ سا دیکھا حسین
ہر طرف دورِ یزیدی آگیاہے آج پھر
آیئے بہر ِمدد اِس و قت اے آقا حسین

میں تو تھا کمتر یہ احساں کردیاہے آپ نے
آپ نے ہی مجھ کو بس اعظم بنایا، یا حسین

کلام : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com