سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Team

ہاکی ٹورنامنٹ (جیوڈیسک) ملائیشیا میں ہونے والے دوسرے سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا پہلا میچ گیارہ نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

چیف کوچ رانا مجاہد کے مطابق مظہر عباس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں امجد علی، محمد خالد، علیم بلال، کاشف جاوید، عماد شکیل، تصور عباس، محمد عرفان، محمد سردار، محمد دلبر، رضوان علی، محمد سلیم، ارسلان قادر، احمد بشیر، محمد بلال اور فیصل قادر شامل ہیں۔ ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لئے جونیئر ہاکی ٹیم کل ملائیشیا روانہ ہو گی۔