سلمان خان نے دبنگ تھری کا راز افشا کر دیا

dabang

dabang

ابھی سلمان خان کے فینز دبنگ ٹو کے منتظر ہیں کہ سلو بھائی نے دبنگ تھری کے بارے میں بھی راز افشا کردیا۔ سلمان خان کی ہر بات نرالی ہے کہاں تو دبنگ ٹو کی کہانی بھی پوری نہیں ہوئی اورنہ ہی شوٹنگ اسٹارٹ ہوئی کہ سلو بھائی نے دبنگ تھری کا شوشہ چھوڑدیا۔
سلمان خان کا کہنا ہے کہ پہلی فلم میں وہ ایک چھوٹے سے علاقے کے انسپکٹر تھے تو دبنگ ٹو میں ان کی ترقی ہوگی اور وہ پارٹ ٹو میں لکھنئوکیسینیئر پولیس آفیسر کا کردار ادا کریں گے اور پھر دبنگ تھری میں ممبئی کے کمشنر بن کر چلبل پانڈے کرپشن کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیں گے۔