سلیم شہزاد کے قاتلوں کا سراغ نہیں مل سکا۔ فردوس عاشق

firdous awan

firdous awan

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سلیم شہزاد قتل کیس کی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کردی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چھ ماہ میں کمیشن کے تئیس اجلاس منعقد ہوئے۔ اکیس شہادتیں قلم بند کی گئیں تاہم کمیشن مجرموں کا سراغ نہیں لگا سکا۔ ان کا کہنا تھا اسلام آباد اور پنجاب پولیس سلیم شہزاد قتل کی تحقیقات جاری رکھے گی۔