کراچی: مختلف واقعات کے دوران پانچ افراد جاں بحق

karachi killing

karachi killing

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعا ت میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
بھینس کالونی اور الفلاح کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ آگرہ تاج کالونی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ دو روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا چنیوٹ اسپتال کا سیکورٹی انچارج علی اصغر ڈوگر دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔