سمیع خان نے کورنگی کے نشیبی علاقوں میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے کاموں کا معائنہ کیا

کراچی : ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائو ن محمد سمیع خان نے گزشتہ رات بارش کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کورنگی کے نشیبی علاقوں میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے کاموں کا معائنہ کیا اور اندورنی گلیوں،نشیبی علاقوں اور برساتی نالوں سے نکاسی آب کے لئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جہاں کورنگی ٹائون کا سنیٹری اسٹاف برشنگ ، وائپراور دیگر دستیاب وسائل سے نکاسی آب کا کام انجام دے رہا تھا۔

ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے ٹائون میں عوامی سہولتوں کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام ادارے باہمی تعاون و مشاورت کے ساتھ دوران برسات عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کریںایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کورنگی ٹائون نے ٹائون میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے کورنگی ٹائون کی حدود میں برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کو یقینی بنایا گیا ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مختلف یونین کونسل کا دورہ کرکے برسات کے پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا موقع پر موجو د افسران کو ہدایت کی نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شہر قائد میں بارش کی پیشن گوئی کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے ہمہ و قت الر ٹ رہے بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے ٹائون آفس میں قائم مرکزی رین ایمرجنسی سینٹر کا دورہ کیا۔

ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دوران برسات علاقائی مسائل کے بروقت حل کے لئے کورنگی ٹائون کے مرکزی کنٹرول روم کے فون نمبر35070568پر شکایات درج کرایا جائے جہاں موجود افسران مرکزی رین ایمرجنسی سینٹر میں تعینات عملے کی مدد سے فوری شکایات کا ازالہ ممکن بنا ئیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ،ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور ٹائون کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Sami Khan Korangi Town Viisit

Sami Khan Korangi Town Viisit