کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام

Vegetable Prices

Vegetable Prices

کراچی(جیوڈیسک)مہنگائی میں اضافے کے باوجود کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔ کراچی کی ہول سیل سبزی منڈی میں موسم کی تمام سبزیوں کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باعث قیمتوں میں استحکام ہے اور بارش کے باوجود سپلائی کا نظام بھی برقرار ہے۔

سبزی منڈی میں آلو بارہ روپے ، پیاز پندرہ روپے فی کلو جبکہ ادرک اور لہسن بلترتیب اسی روپے فی کلو اور ایک سو دس روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ موسم سرما کی سوغات مٹر ہو ل سیل مارکیٹ میں تیس روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ توری بیس روپے ، لوکی پندرہ روپے ، شملہ مرچ پچاس روپے اور پالک دس روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔