آسٹریلیا میں 233 ارب بیرل تیل کے ذخائر دریافت

Crude Oil

Crude Oil

سڈنی(جیوڈیسک)آسٹریلیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسے 233 ارب بیرل خام تیل کے ذخائر ملے ہیں.آسٹریلیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسے 233 ارب بیرل خام تیل کے ذخائر ملے ہیں۔ آسٹریلیا کے سنٹرل آرکارنگا بیسن میں شیل آئل کے تین ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن میں 233 ارب بیرل تیل موجود ہے۔ ان کی مالیت 20 کھرب ڈالر سے زائد کی ہے۔

آرکارنگابیسن شیل قسم کی پتھریلی زمین کا حامل خطہ ہے۔ اس قسم کے خطے میں تیل کو نکالنے کیلئے زیادہ لاگت اور مشینری استعمال ہوتی ہے۔