سندھ، بلوچستان کی صنعتوں کو گیس فراہمی آج بحال ہوگی

gas supply

gas supply

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے صنعتی علاقوں کو گیس کی فراہمی ایک دن بعد آج صبح سات بجے بحال کردی جائے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان کے صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی گزشتہ روز صبح سات بجے بند کر دی گئی تھی .
ترجمان کے مطابق گیس فیلڈ سے سپلائی کم ہونے کے باعث صنعتکاروں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے صنعتی علاقوں اور کیپٹو پاور کو چوبیس گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق صنعتوں کے لئے فروری تک ہر اتوار کو چوبیس گھنٹے کے لئے گیس بند کی جائے گی۔