سندھ اسمبلی میں آج جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بل پش ہو گا

Sindh Assembly

Sindh Assembly

سندھ اسمبلی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بل تعارف و غور کیلئے پیش کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں سندھ ریونیو بورڈ ترمیمی اور جناح سندھ میڈکل یونیورسٹی بل شامل ہیں۔ بل کی منظوری کے بعد سندھ حکومت اور جناح اسپتال انتظامیہ کے درمیان تنازعہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال پر متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے علامتی واک آٹ کا بھی امکان ہے۔