کرپشن کی سزا 14 سال سے کم کر کے 7 سال کردی گئی

Pakistan Jail

Pakistan Jail

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے قومی احتساب کمیشن کے نئے ادارے کے قیام کے لئے نظرثانی شدہ قانونی بل دوہزار بارہ کی اصولی منظوری دے دی۔ بل میں کرپشن کی زیادہ سے زیادہ سزا چودہ سال سے کم کر کے سات سال قید با مشقت کر دی گئی ہے۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس چئیر پرسن نسیم چوہدری کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون فاروق نائیک نے بتایا کہ احتساب بل کے نظرثانی شدہ مسودے کا جائزہ مکمل کر لیا ہے، بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کرینگے۔ بل میں کرپشن کی زیادہ سے زیادہ سزا سات سال قید بامشقت کر دی گئی ہے جو پہلے چودہ سال تھی۔ احتساب کے نئے ادارے کے قیام سے متعلق بل منظوری کے لئے حکومت آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔