سندھ اورپنجاب:آج 8بجے موبائل فون بندہوجائیں گے

Mobile Service Suspension

Mobile Service Suspension

جشن عید میلاد النبی ۖ پر عوام کی سکیورٹی کے لیے پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے جبکہ کراچی،حیدرآباد،خیرپورمیں ڈبل سواری پردس گھنٹیکی پابندی عائدکردی گئی ہے۔

جشن عید میلاد النبی پر کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے حکومت نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں ۔ دہشت گردی کی کسی ممکنہ سازش کو ناکام بنانے کے لیے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی کراچی،حیدرآباد، سکھر،خیرپورمیرپورخاص،لاڑکانہ،نوشہروفیروز میں موبائل فون سروس آج صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک بند رہے گی۔

پنجاب کے27اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی لاہور،جھنگ،شورکوٹ،چنیوٹ، چناب نگر، ملتان،لودھراں،ساہیوال،اوکاڑہ،پاک پتن، راجن پور،لیہ،بہاولپور،مظفرگڑہ، حاصل پور،بہاولنگر،رحیم یارخان شاہ کوٹ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال راولپنڈی،اٹک ،جہلم،چکوال،سرگودھا بھکر،فیصل آباد،جڑانوالہ اورسمندری شامل ہیں۔

کوئٹہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی پی ٹی اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں موبائل سروس بندکرنیکیاحکامات نہیں ملے۔ کراچی،حیدرآباد،خیرپور اور جامشورو میں ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی ہے جس کا اطلاق اج صبح آٹھ سیرات دس بجیتک ہوگا ۔ محکمہ داخلہ سندھ نیصوبے میں اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائدکردی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہیکہ جشن عیدمیلادالنبی ۖ پر عوام کے تحفظ کے لیے موبائل فون سروس بند کی گئی ہے ۔ بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، مختلف شہروں کے داخلی راستوں پر کڑی چیکنگ کی جارہی ہے۔