سندھ بھر میں دہرے بلدیاتی نظام کیخلاف شٹر ڈاون ،پہیہ جام ہڑتال

 Sindh Strike

Sindh Strike

سندھ بھر میں قوم پرست جماعتوں کی کال پر شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال ، حیدر آباد میں فائرنگ ، نامعلوم افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی۔

دہرے بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ کی قوم پرست جماعتوں کی کال پر آج سندھ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جا رہی ہے۔ قمبر، کنری، میہڑ، کندھکوٹ ،عمرکوٹ، ٹنڈومحمدخان، خیرپورمیرس، کنڈیارو،تھرپارکر،چھاچھرو،مورو، نوشہرو فیروز،ڈگری، گھوٹکی ،سمیت سندھ بھر میں شٹر ڈاون پہیہ جام ہڑتال ہے ۔بنوں عاقل میں فنکشنل لیگ اور سندھ بچاو کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال ،ٹائر نذر آتش کیے گئے۔

شہر بھر میں مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔جامشورو میں کوٹری، مانجند سمیت دیگر علاقوں میں بھی شٹر ڈاون ہے۔ حیدر آباد میں صورتحال دیگر شہروں کی نسبت کشیدہ ہے ، جہاں فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے ، جبکہ بائی پاس پر نامعلوم افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی ہے۔