سندھ بھر میں سی این جی آج ایک بجے سے بند

cng Closed

cng Closed

سندھ(جیوڈیسک)سندھ بھر میں آج دوپہر ایک بجے سے جمعے کی صبح نو بجے تک سی این جی نہیں ملے گی۔ گیس کی سپلائی کی کمی کی وجہ سے گیس لوڈ منیجمنٹ نے شیڈول تبدیل کردیا ہے جس کے تحت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن اب جمعرات دوپہر ایک بجے سے جمعہ کی صبح نو بجے تک بند رہیں گے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشن گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث بند کئے جارہے ہیں ۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے فیصلے کی مذمت کی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے بندش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔